بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیافنکار

دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی فضاکے قیام کا خواب دیکھنا وقت کا ضیاع ہے


Cultural Reporter February 06, 2014
ہر بار پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسند ہندو کی طرف سے اس طرح کے ردعمل سامنے آتا ہے ،اداکار۔فوٹو:فائل

NEW DEHLI: بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تو وہ پاکستانی فنکاروں کو کیسے قبول کریگا،دونوں ممالک کے درمیان امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کا خواب دیکھنا وقت کا ضیاع ہے۔

ان خیالات کا اظہار فنکاروں نے انتہا پسند ہندو تنظیم شیوشینا کے کارکنوں نے گذشتہ روز ممبئی پاکستان کے معروف گٹارسٹ میکال حسن اور ان کے بینڈ کے دیگر ممبران کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ پر کیا ۔ اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ کسی پاکستانی بینڈ پر انتہا پسند ہندووں کا دھاوا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، وہاں پر ہر پاکستانی فنکار کو اسی طرح کی ہی صورتحال کی وجہ سے واپس آنا پڑا ۔ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارتی حکومت سے اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے ۔اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں ، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔



۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ دراصل ہر پاکستانی بالی وڈ اور وہاں میوزک انڈسٹری میں مقام بنانے کے لیے سوچے سمجھے بغیر چلے جاتے ہیں، جس کا خمیازہ انھیں اس طرح کے واقعات کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ہر بار پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسند ہندو کی طرف سے اس طرح کے ردعمل سامنے آتا ہے جو انتہائی افسوسناک اور پاک بھارت دوستی کا خواب دیکھنے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔قوی خان اور اے نئیر نے کہا کہ جب تک حکومتی سطح پر اس طرح کے واقعات کا نوٹس نہیں لیا جائیگا، پاکستانی فنکاروں کوبھارت میں اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |