کراچی میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ملزم کو گرفتار کرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک November 07, 2021
ملزم 52 سالہ مشتاق پٹیل نے اپنی بیوی پچاس سالہ صبیحہ بیگم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، پولیس فوٹو: فائل

حسین آباد میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کا کاروبار تباہ ہوگیا جب کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں