پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں فواد چوہدری

اپوزیشن کا کوئی لیڈر ہے نہ کوئی پروگرام، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 07, 2021
اس وقت واحد قومی جماعت پی ٹی آئی ہے جس کا قومی ایجنڈا ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنز کی، ان کا نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی اے ہے اور اس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |