جلدفلم انڈسٹری بہتراورنگارخانے دوبارہ آباد ہوجائینگے ریشم

پڑوسی ملک کے ڈراموں کا بھوت اترچکا عوام پاکستانی فنکاروں کاکام پسند کررہے ہیں


این این آئی February 06, 2014
پڑوسی ملک کے ڈراموں کا بھوت اترچکا عوام پاکستانی فنکاروں کاکام پسند کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا۔

ویران اسٹوڈیو دیکھ کر دل خون کا آنسو روتا ہے ، ایک وقت تھا کہ اسٹوڈیوز میں 24گھنٹے شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا مگر آج وہی اسٹوڈیو ویران پڑے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی اور دوبارہ سے نگارخانے آباد ہوجائیں گے۔



انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک کے ڈرامے نے کچھ وقت کے لیے ہماری انڈسٹری کو پریشانی میں ضرور ڈالا تھا مگراب یہ بھوت اتر چکا ہے ہماری عوام پاکستانی فنکاروں کے کام کو پسند کررہے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ہمارے ہاں معیاری فلمیں اور ڈرامے بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |