ایکسپریس کی خبر پر نوٹسٹنڈو الہیار میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف مہم کا آغاز

کم عمر ڈرائیور بھی دھر لیے گئے، تھانوں میں رکشوں کی لائنیں، بااثر افراد سرگرم، پولیس کی چاندی مک مکا کا سلسلہ بھی جاری


Nama Nigar February 06, 2014
چنگ چی رکشاؤں کو تحویل میں لینا شروع کر دیا اور سٹی تھانے میں رکشوں کی لائن لگ گئیں۔ فوٹو : فائل

HARARE: ایکسپریس کی خبر پر نوٹس لے لیا گیا، کم عمر چنگچی ڈرائیوروں اور غیرقانونی رکشوں کے خلاف مہم کا آغاز ، کئی رکشے تحویل میں لے لیے گئے۔

رکشے چھڑانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پولیس پر دباؤ، ضلع کے بااثر افراد بھی من پسند افراد کو رہا کرانے کے لیے متحرک ، تفصیلات کے مطابق قبل ٹنڈوالہ یار میں غیرقانونی رکشوں اور کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے درجنوں انسانی جانوں کے ضیاع اور سیکڑوں افراد کے معذور ہونے کے حوالے سے روزنامہ ''ایکسپریس '' میں خبر شائع ہونے کے بعد ایس ایس پی جاوید بلوچ نے غیرقانونی رکشوں اور کم عمر چنگچی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کے احکام جاری کر دیے۔



چنگ چی رکشاؤں کو تحویل میں لینا شروع کر دیا اور سٹی تھانے میں رکشاؤں کی لائن لگ گئیں۔ ایکسپرس کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ رکشاؤں کو تحویل میں لینے والے پولیس اہلکار اور تھانے تک لانے سے قبل ہی پولیس کی چاندی ہوگئی اور انھوں نے ہزاروںروپے لیکر رکشے چھوڑنا شروع کر دیے ہیں، دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جبکہ تحویل میں لیے جانے والے رکشاؤں کے مالکان بااثر افراد کے پاس پہنچ گئے اور پولیس پر دباؤ ڈالا، شہریوں نے پولیس کی جانب سے غیرقانونی اور چنگچی رکشاؤں کے خلاف کارروائی کو احسن اقدام قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں