پاکستان ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے مشیرخزانہ کا دعویٰ

پاکستان چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے، شوکت فیاض ترین


ویب ڈیسک November 07, 2021
پاکستان چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے، شوکت فیاض ترین. فوٹو : فائل

مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اب سرپلس چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام اقتصادی اشارئیے ترقی کی طرف گامزن ہیں، زرات،مینوفیکچرنگ ،برآمدات اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1457258492432162818

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان اب ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے، اور یہ ملک چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں