ہالا میں خاتون کا سگے بھتیجے پر زیادتی کا الزام

بھتیجے نے کہا ہے کہ زبان کھولنے پر وہ مجھے قتل کردے گا، متاثرہ خاتون کا بیان


ویب ڈیسک November 07, 2021
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے مجھ پر طنز کے تیر برسانا شروع کردیئے، متاثرہ خاتون. فوٹو : فائل

اوڈیرولال کی رہائشی خاتون کا اپنے بھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالا کے علاقے اوڈیرولال کی رہائشی خاتون شبیراں بی بی نے اپنے سگے بھتیجے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور منہ بند رکھنے کے لئے دھمکیاں دے رہا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا بھتیجا شوکت اسے اوطاق پر لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، میں دہائی دیتی رہی کہ ظلم مت کرو لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اور جب واقعہ کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے مجھ پر طنز کے تیر برسانا شروع کردیئے۔

بشیراں بی بی کا کہنا ہے کہ بھتیجا زیادتی کے بعد منہ بند رکھنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے کہا ہے کہ زبان کھولنے پر وہ مجھے قتل کردے گا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں