پاکستان اور ایران کا چاول کی بارٹر تجارت اور سرحدی بازاروں کی تعمیر پر اتفاق

پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس آج ختم، پاکستانی ٹرکوں کی آمدورفت اور کسٹمز تعاون پر بھی اتفاق


ویب ڈیسک November 07, 2021
مشیر تجارت رزاق داؤد اور ایرانی وزیر معاہدے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کرتے ہوئے (فوٹو : ٹویٹر)

پاکستان اور ایران نے سرحدوں پر بازار تعمیر کرنے اور چاول کی بارٹر تجارت پر اتفاق کرلیا۔

اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس آج ختم ہوگیا، پاکستان اور ایران نے چاول کی بارٹر تجارت اور بارڈر مارکیٹس کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

https://twitter.com/razak_dawood/status/1457295595085963271?s=20

انہوں نے بتایا کہ ٹی آئی آر کے تحت پاکستانی ٹرکوں کی آمدورفت اور کسٹمز تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا، ان اقدامات سے پاکستانی برآمدات، تجارت اور رابطوں میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں