راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے

حال ہی میں راشد خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا

حال ہی میں راشد خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے کے دوران افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

راشد خان نے نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کیں۔
23 سالہ راشد خان نے دیگر بولرز کے مقابلے میں یہ اعزاز کم میچز میں حاصل کیا۔ افغان لیگ اسپنر نے یہ کارنامہ 289 میچز میں انجام دیا۔




دوسری جانب گزشتہ روز ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈی جے براو نے 364 میچوں میں 400 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن نے 362 اور جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے 320 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے

اس سے قبل راشد خان نے پاکستان کے خلاف محمد حفیظ کی وکٹ حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔



واضح رہے متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی افغان لیگ اسپنر راشد خان کو حاصل ہے وہ اب تک 20 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں
Load Next Story