باکسر عامر خان نے اپنے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسپتال میں نہ صرف علاج مفت ہوگا بلکہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، عامر خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کلر سیداں کے قریب اپنے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلر سیداں کے قریب گاؤں بھورہ حیال میں اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، اپنے آبائی علاقہ میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے لیے میں برطانیہ میں فنڈز ریزنگ کروں گا اور ایک ایسا اسپتال بناؤں گا جس کی اہمیت کو ملک کے طول وعرض میں محسوس کیا جائے گا، اس اسپتال میں نہ صرف علاج مفت ہوگا بلکہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔
باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ میری پہچان ہے میں برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں پاکستان میں باکسنگ اور فٹبال کو اولمپکس تک لے کر جانا چاہتا ہوں۔