شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین ففٹی کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی


ویب ڈیسک November 07, 2021
شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی - فوٹو: آئی سی سی

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ابوظہبی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے شعیب ملک کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے 18 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ شعیب ملک نے 3 چھکے اور 1 چوکا صرف آخری اوور میں لگایا۔



شعیب ملک نے ایونٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔



اس سے قبل عمر اکمل نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی جب کہ دوسرا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی عمر اکمل کے پاس ہی تھا جو انہوں نے 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 22 گیندوں پر ففٹی بناکر حاصل کیا تھا۔



دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے پاس ہے جو انہوں نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر بنائی تھی۔

ندرلینڈ کے اسٹیفن مائے برگ نے آئرلینڈ کے خلاف 2014 میں 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور آسٹریلیا کے گلین میکسوئل نے 2014 میں ہی پاکستان کے خلاف 18 اور رواں ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی بلے باز کے ایل راہل اور پاکستان کے شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 18،18 گیندوں پر نصف سنچریاں اسکور کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |