پنجاب میں آٹا 55 اور سندھ میں 80 روپے کلو ہے مراد علی شاہ جواب دیں اسد عمر

وزیراعلیٰ سندھ اس کا جواب دیں کہ یہ پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک November 07, 2021
وزیراعلیٰ سندھ اس کا جواب دیں کہ یہ پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے، وفاقی وزیر - فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس کا جواب دیں کہ آٹا پنجاب میں 55 اور سندھ میں 80 روپے کلو کیوں فروخت ہو رہا ہے۔

کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب پاکستان کے دو بڑے صوبے ہیں جو گندم میں خود کفیل ہیں اور اپنی ضرورت سے زیادہ گندم پیدا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجاب میں آٹا 55 اور سندھ میں 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ مراد علی شاہ اس کا جواب دیں کہ یہ پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے، سندھ حکومت کہتی ہے کہ گندم چوہے کھا جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں