سوچی ونٹر اولمپک گیمز پاکستان کے محمد کریم کی روس روانگی

میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنوں گا،قومی اسکیئر


Sports Reporter February 06, 2014
اسلام آباد، سوچی ونٹر اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد کریم کا پوز۔ فوٹو: اے ایف پی

سوچی ونٹر اولمپک میں شریک واحد پاکستانی محمد کریم روس روانہ ہوگئے، قومی اسکیئر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں نمائندگی اعزاز کی بات ہے۔

عمدہ کارکردگی سے ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنوں گا۔ گلگت بلتستان کے علاقے نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم واحد قومی اسکیئر ہیں جو ونٹر اولمپکس کے جائنٹ سلالم ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں، ونٹر اولمپک گیمزجمعے سے روس کے شہر سوچی میں شروع ہورہے ہیںجو23 فروری تک جاری رہیں گی۔

 photo 7_zpsa99cf413.jpg

مقابلوں میں دنیا بھرکے 25 سو سے زائد ایتھلیٹس 98 مختلف ایونٹس میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، اسکی فیڈریشن آف پاکستان کے پیٹرن ان چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ پر امید ہیں کہ قومی اسٹارایونٹ کے دوران صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ دوسری طرف روس روانگی سے قبل محمد کریم کا کہنا تھا کہ ونٹر اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے، میں نے سخت محنت کررکھی ہے، میں نے دنیا کے ٹاپ 50 اسکیئر میں شامل ہونے پر نگاہیں مرکوز کررکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں