’رت بدلی‘موسم ٹھنڈا ہوتے ہی لباس اورکھانا پینا بھی بدل گیا

 گرم شالوں ، کوٹ کی فروخت ، مشروبات کے بجائے کافی اور یخنی کا استعمال


آصف محمود November 08, 2021
 گرم شالوں ، کوٹ کی فروخت ، مشروبات کے بجائے کافی اور یخنی کا استعمال ۔ فوٹو : فائل

ملک میں موسم بدلنے کے ساتھ ہی لباس اور کھانے پینے کے انداز بھی بدلنے لگے۔

لاہور میں شہریوں نے پائے اور مچھلی کا ناشتہ کیا جبکہ بازاروں میں گرم شالیں ، جیکٹس ، کوٹ ، ٹوپیاں اور دستانے فروخت کے لیے آگئے ، رت بدلی ، موسم گرما رخصت ہوا اور سردی موسم کو ٹھنڈا کرنے لگی ، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں کا لائف سٹائل بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا ، اب املی آلوبخارے کے شربت ، جوس اور مشروبات کے بجائے چائے ، کافی ، یخنی اور سوپ کا استعمال ہونا شروع ہوگیا۔

شہر میں سوپ اور یخنی کی دکانیں سجنا شروع ہوگئی ہیں ، لاہور میں صبح کے وقت پائے اور چنے جبکہ رات اکثر مچھلی سے دعوتیں اڑائی جارہی ہیں ۔ شہری کہتے ہیں کہ گرم گرم مچھلی ، پائے کا سالن ، نان چنے سردیوں میں ناشتے کا لطف بڑھا دیتے ہیں ، کوروناکی وجہ سے فوڈسٹریٹ اور ریسٹورنٹس کی ماند پڑی رونقیں سردیوں میں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ، لاہورکی گوالمنڈی ، لکشمی چوک میں اب توے پر مختلف ڈشیں تیار کرنیوالوں کی ٹکاٹک سنائی دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔