گوجرانوالہ میں منفرد کشتیپہلوان نے ریچھ کو دھول چٹا دی

دوران کشتی ریچھ نے شفیق عرف جھلہ پہلوان کو دانتوں اور اپنے نوکیلے پنجوں سے زخمی کردیا


Numainda Express February 06, 2014
ماں باپ کی دعائیں ہیں اور استاد کی عزت اور شہریوں کی محبت سے یہ سب ممکن ہوا ہے،جھلہ پہلوان۔فوٹو:ایکسپریس

رستم گوجرانوالہ جھلہ پہلوان نے ریچھ کو کشتی کے مقابلے میں مات دے دی۔

پاکستان میں پہلی بار گزشتہ روز گرجاکھ کے علاقے میں گوجرانوالہ کے معروف پہلوان رستم گوجرنوالہ شفیق عرف جھلہ پہلوان نے ریچھ کے ساتھ کشتی کی جو کہ چالیس منٹ تک جاری رہی اس دوران ریچھ شفیق عرف جھلہ پہلوان کو داؤ پیچ کے ساتھ ساتھ دانتوں اور اپنے نوکیلے پنجوں سے زخمی بھی کرتا رہا لیکن رستم گوجرانوالہ نے ہمت نہ ہاری اور سخت مقابلہ کے بعدریچھ کو چت کردیا۔

شفیق جھلہ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہیں اور استاد کی عزت اور شہریوں کی محبت سے یہ سب ممکن ہوا ہے،اس نے کہا کہ پاکستان میں کسی نے بھی پہلے ایسی کشتی نہیں کی ہے اور وہ خوش ہے کہ اس نے اپنا اعزاز منفرد انداز میں برقرار رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔