6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی فواد چوہدری

سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے، وفاقی وزیر

آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔


اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کورونا کے خلاف شاندار حکمت عملی کو پورے دنیا نے سراہا، اس حکمت عملی کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے ، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی صنعتیں بحال ہو چکی ہے، تعمیراتی شعبہ پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے، ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان اور صنعتوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی۔
Load Next Story