اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص تھی۔


ویب ڈیسک November 08, 2021
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص تھی۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف کیسز میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کردی۔ سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر ہونی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس

جسٹس عامر فاروق نے شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے پیش رفت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔

وکیل جاوید اقبال وینس نے کہا کہ ہندو مندر کی تعمیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پر کینسل کردی ، کیونکہ وفاقی کابینہ نے ہدایت کی تھی کہ گرین ایریاز (سرسبز مقامات) میں جن بلڈنگز کی تعمیرات نہیں ہوئیں انہیں کینسل کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں