راولپنڈی اسلام آباد میں سائیبریا سے آئے پرندوں کے ڈیرے

سرسبز درختوں پر چہچہاتے پرندوں کی اٹھکیلیاں جاری ہیں


Saleh Mughal November 08, 2021
سرسبز درختوں پر چہچہاتے پرندوں کی اٹھکیلیاں جاری ہیں

سائیبریا و شدید سرد علاقوں سے ہجرت کرکے آئے مہمان پرندوں نے راولپنڈی اسلام آباد اور گرد و نواح میں ڈیرے ڈال لیے۔

سرسبز درختوں پر چہچہاتے پرندوں کی اٹھکیلیاں جاری ہیں،شہری بھی مہمانوں کی آمد پر خوش ہیں۔ مہمان پرندے اگلے سال مارچ سے اپریل تک نسبتاً متعدل موسمی علاقوں میں قیام کریں گے۔

سائبیریا سمیت شدید سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کا پاکستان و خطے کے نسبتاً متعدل موسمی علاقوں کی جانب ہجرت کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں خوبصورت مہمان پرندوں نے راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں ڈیرے ڈال دیئے۔

دریائے سواں کے کنارے بڑی تعداد میں مہمان پرندے درختوں پر موجود ہیں۔ صبح سویرے سرسبز درختوں پر بڑی تعداد میں مہمان پرندوں کو دیکھ کر پرندوں کے شوقین افراد و راہ گیر بھی خاصے خوش دکھائی دیے اور رک رک کر پرندوں کو دیکھتے رہے ۔

ہر سال سائبریا سمیت شدید سرد علاقوں سے لاکھوں مہمان پرندے کئی ہزار کلو میٹر کی پرواز کرکے، پاکستان و خطے کے قریبی ممالک جہاں سردی کی شدت کم ہوتی ہے ، پناہ لینے آتے ہیں ۔ مہمان پرندے آئندہ سال مارچ اپریل تک ان علاقوں میں قیام کریں گے ۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مہمانوں کی آمد صاف ستھرے ماحول سے مشروط ہوتی ہے لہذا ماحول سمیت جھیل ،دریاؤں وغیرہ کو صاف رکھ کر ہی مہمانوں کی خاطر تواضع ممکن ہوسکتی ہے اور یہ رونقیں اسی طرح بحال رہ سکتی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں