رمیز راجا کا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے اعلان پر خوشی کا اظہار

آسٹریلیا کا طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا بہترین لمحہ ہوگا، رمیز راجا


Sports Reporter November 08, 2021
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے، چیئرمین پی سی بی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان پر رمیز راجا نے کہا کہ ہم آسٹریلیا ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جس کا طویل عرصے بعد پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا کرکٹ فینز کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔ انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

رمیز راجا کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ کے مداحوں کو مزید پرجوش کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں