آسٹریلین ہائی کمشنر کو سیمی فائنل میں پاک آسٹریلیا ٹاکرے کا انتظار

یقین ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا زبردست میچ ہوگا، ڈاکٹر جیفری شا


Sports Reporter November 08, 2021
24 برس کے بعد آسٹریلین ٹیم کے پاکستان آنے کی خوشی ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر فوٹو: فائل

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاک آسٹریلیا ٹاکرے کا انتظار ہے۔

کنئیرڈ کالج لاہور میں گرلز کرکٹ کلب فائنل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ سمجھنے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا۔ دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ پاکستان ابھی تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں ہارا۔ یقین ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا زبردست میچ ہوگا اور میں اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کا انتظار کررہا ہوں۔

ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ آج پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دی ہے. 24 برس کے بعد آسٹریلین ٹیم کے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔ اس سے نہ صرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات بھی مزید پروان چڑھیں گے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے لیے ویمن کرکٹ بھی بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا میں ویمن سپورٹس کو بھی مینز کی طرح اہمیت دی جاتی ہے۔کنیئرڈ کالج میں خواتین کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں