آل راؤنڈر محمد حفیظ دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار

محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا

محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا

پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہو گئے۔

انھوں نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہیے۔


یاد رہے کہ ورلڈکپ ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش جانا ہے۔ بنگلہ دیش ٹور کے لیے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ہفتے کو پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری توجہ اس ورلڈ کپ پر ہے اور اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ کیا کرنا ہے۔
Load Next Story