سعودی ولی عہد کے حکم پر کرپشن الزامات پر 172 اہم شخصیات گرفتار

گرفتار ہونے والوں کا تعلق جنرل ریذیڈنسی، دفاع، داخلہ اور خارجہ سمیت 8 اہم وزارتوں سے ہے

یہ کارروائیاں ولی عہد کے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے عزم کے تحت کی گئیں، فوٹو: فائل

KARACHI:
سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر جنرل پریذیڈنسی، دفاع اور داخلہ سمیت 8 وزارتوں میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی میں 172 اہم سرکاری شخصیات کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن ''نزاھتہ'' نے جنرل پریذیڈنسی سمیت نیشنل گارڈ، دفاع، داخلہ، خارجہ اور صحت سمیت 8 وزارتوں کے دفاتر میں جانچ پڑتال کی۔

نزاھتہ کے مطابق 6 ہزار سے زائد دفاتر کی جانچ پڑتال میں 512 کیسز کی تفتیش کی گئی جس کی روشنی میں 172 ملازمین کو رشوت، طاقت کے ناجائز استعمال اور خرد برد پر گرفتار کیا گیا ہے۔


یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار

اینٹی کرپشن ادارے کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خاتمے کے عزم کے تحت کی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 200 سے زائد اہم شخصیات گرفتار

واضح رہے کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے ولی عہدی پر فائز ہونے کے بعد سے کرپشن اور احتساب کے کڑے قوانین کے تحت کئی شہزادوں سمیت اہم حکومتی شخصیات کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
Load Next Story