سندھ کی ثقافت کے فروغ کیلیے فیسٹیول منعقد کیا شرمیلا فاروقی

اختتا می تقریب میں 100 سے زا ئد فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے


Showbiz Reporter February 06, 2014
سندھ فیسٹیول میں حصہ لینے وا لے ان تما م فنکارو ں اور گلوکاروں کو سفری اخراجا ت ،رہائش اور دیگر تمام سہو لیات مہیا کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت اور صو بائی اسمبلی کی رکن شر میلا فا روقی نے کہا ہے کہ سندھ فیسٹیول کا انعقا د صوبے کی ثقافت کی ترقی اور ترویج کے لیے کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ سندھ فیسٹیول میں منعقد کی جانے والی تما م تقریبا ت میں سندھ کے لوک گلوکا روں اور فنکاروں کو دعوت دی گئی ہے انھوں نے بتایا کہ 9فروری کو ہونے والے ثقافتی گائوں میں معروف فنکار شہنیلا علی اپنے فن کا مظا ہرہ کریں گی جب کہ سندھ فیسٹیول کی تقریبا ت صوفی نا ئٹ ،بسنت نا ئٹ ،آر ٹس فیسٹیول ،سندھ میوزک میلہ غزل نائٹ اور اختتا می تقریب میں 100سے زا ئد فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظا ہرہ کریں گے ، سندھ فیسٹیول میں حصہ لینے وا لے ان تما م فنکارو ں اور گلوکاروں کو سفری اخراجا ت ،رہائش اور دیگر تمام سہو لیات مہیا کی جارہی ہیں۔

 photo 3_zpsc5bb84f0.jpg

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ ان فنکارو ں اورگلوکا روں میں استاد احمد علی (گلوکار) ارباب کھوسو( الگوزہ نواز ) گلاب ( الگوزہ نواز) جے رام جوگی ( انسٹرومنٹ مرلی) مہراب (مٹکا ڈانسر) سائیں داد( مٹکا ڈانسر) عبداللہ (ڈھول) اقبال ( مٹکاڈانسر) کریم (ڈھول ) اجمل (رقاص) دیون (رقاص) دھن راج (رقاص) بھالو (رقاص) ڈھلو (رقاص) ست رام (رقاص) ہیرو(رقاص) رامیش (رقاص) سنتوش (رقاص) سومرو (رقاص) لاشو (رقاص) محمد امن (شہنائی) علی نواز(شہنائی)میرمحمد (ڈھولک) بھور جان (ڈھنبوری ساز ) رسول بخش (ڈھنبوری ساز) محمد ابراہیم، چنڈی فقیر ، مالکو، سومر، مولابخش، ہارون اور دیگر شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔