جامعہ کراچی رئیس کلیہ فنون کی تقرری کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

سینیارٹی لسٹ میں کلیم رضا کانام شامل، پروفیسر محمود غزنوی کا نام علیحدہ


Staff Reporter February 06, 2014
چانسلر سیکریٹریٹ کی جانب سے مونس احمرکو رئیس کلیہ مقررکیے جانیکاامکان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی میں رئیس کلیہ فنون کی تقرری پرمعاملہ ایک نیارخ اختیارکرگیاہے جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے رئیس کلیہ فنون کی تقرری کے لیے گورنر سیکریٹریٹ میں بھجوائے گئے ناموں میں شعبہ انگریزی کے پروفیسرکلیم رضاخان کانام شامل کردیاہے اور شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسرمحمود غزنوی کانام بھجوائی گئی سینیارٹی لسٹ سے علیحدہ کردیاگیاہے۔

شعبہ عمرانیات کے پروفیسر فتح محمد برفت کانام گورنرسیکریٹریٹ کوبھجوائی گئی سینیارٹی لسٹ میں شامل نہیں، سینیارٹی لسٹ میں پروفیسر مونس احمر اور پروفیسر طاہر مسعود کے نام بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ سینئرترین پروفیسر کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹرمونس احمر رئیس کلیہ فنون کے عہدے کاچارج لے چکے ہیں تاہم اس عہدے پر مستقل تقرر ابھی باقی ہے۔

 photo 5_zps3fc394e9.jpg

ادھریہ بھی معلوم ہواہے کہ سینیارٹی لسٹ میں پروفیسر طاہر مسعود سے سینئر ہونے کے دعویدارپروفیسرفتح محمد برفت نے سینیارٹی لسٹ میں اپنانام شامل نہ کیے جانے پر گورنر سیکریٹریٹ میں اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ سندھ حکومت کے قوانین کے تحت پروفیسرمونس احمر کے بعدسینئرترین پروفیسرہیں، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چانسلرسیکریٹریٹ اس معاملے میں الجھنانہیں چاہتااس لیے عین ممکن ہے کہ اگرحکومت سندھ کی جانب سے کوئی سفارش نہ کی گئی تو چانسلر سیکریٹریٹ سے جلد رئیس کلیہ فنون کیلیے سینئرترین ڈاکٹرمونس احمرکانوٹیفکیشن جاری کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔