آفات اور سانحات کے نقصانات کو کم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں کمشنر کراچی

اداروں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں،امدادی کارکنوں کو بلدیہ عظمیٰ کے ریسکیو سروس سینٹر میں تربیت فراہم کی جائے گی


Staff Reporter February 06, 2014
اداروں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں،امدادی کارکنوں کو بلدیہ عظمیٰ کے ریسکیو سروس سینٹر میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے کسی بھی بڑی آفت مثلاً سمندری طوفان، سیلاب، آگ لگنے کے سانحات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس بات کا اظہار انھوں نے کامکس انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایمرجنگ سائنسزکے سٹی کیمپس میں اسٹوڈنٹس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان کیا کراچی ایک تباہ کن زلزلے کیلیے تیار ہے؟میں خطاب میں کیا،کمشنر کراچی نے قومی رضاکار اداروں پر زور دیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا جائے۔

 photo 6_zps51a265c5.jpg

انھوں نے کہا کہ ہم قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے مختلف اداروں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ،ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے، انھوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو بلدیہ عظمی کراچی کے ریسکیو سروس سینٹر میں تربیت فراہم کی جائیگی،اس موقع پر عارف ڈوسل نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں کم وقت لیتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو فرسٹ ایڈ، آگ بجھانے اور ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرنے میں متعلقہ ادارے اور حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔