حکومت کو ٹی ٹی پی سے پابندی اٹھانے کی تجویز دینے پر غور

مذہبی جماعتیں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے دوران یہ معاملہ اٹھائیںگی،اجلاس آج متوقع


آن لائن February 06, 2014
طالبان کو کچھ ریلیف فراہم کیا جائے تومذاکرات موثرثابت ہوسکتے ہیں۔مذہبی جماعتوں کی تجویز۔ فوٹو: فائل

مذہبی جماعتوں میں مذاکرات موثربنانے کیلیے تحریک طالبان سے پابندی اٹھانے کی تجویز زیرغورہے۔

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات میں معاملے کواٹھایا جائے گا، حکومت اورطالبان کمیٹیوں کااجلاس آج متوقع ہے جبکہ مولانا یوسف شاہ نے کہاہے کہ قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کیاتجاویز دی جائیںگی اورکون سے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے، باقاعدہ پہلی ملاقات کے بعدہی صورتحال واضح ہوگی۔ باوثوق ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ حکومت طالبان مذاکرات موثر بنانے کے لیے مذہبی جماعتوں میں یہ تجویز زیرغور آئی ہے کہ اگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان پرسے پابندی اٹھالی جائے اور انھیں کچھ ریلیف فراہم کیا جائے تومذاکرات موثرثابت ہوسکتے ہیں۔

 photo 2_zpsaafccb09.jpg

اس سلسلے میں حکومتی کمیٹی کارویہ دیکھنے کے بعد پہلے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں مفاہمتی کمیٹیوںکا آج اسلام آبادمیں اجلاس بھی متوقع ہے۔ اس سلسلے میں جب آن لائن طالبان ثالثی کمیٹی کے ترجمان وکوآرڈینیٹرمولانا یوسف شاہ سے رابطہ کیاگیا توانھوں نے بتایاکہ قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انھوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کے اراکین کے رابطے ضرور ہوئے ہیں لیکن یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ آج(جمعرات کو) دونوں کمیٹیوں کااجلاس ہوگا یانہیں۔ کیونکہ یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ہمارے قائدین کی اپنی بھی مصروفیات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔