پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پر نظرثانی کا فیصلہ

تہران میں مذاکرات جاری،امریکی دباؤ کے باوجود دونوں ملک کسی مثبت نتیجے پر جلد پہنچ جائیں گے، ذرائع


این این آئی February 06, 2014
دونوں ملکوں نے ایک بار پھر پائپ لائن کی تعمیر کے وقت اور قیمت کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور ایران نے ایک بار پھرگیس پائپ لائن منصوبے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو قابل عمل بنانے کیلیے دونوں ملکوں نے ایک بار پھر پائپ لائن کی تعمیر کے وقت اور قیمت کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تہران میں نائب ایرانی وزیر خارجہ علی مجیدی، پاکستانی وفد اور ماہرین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

 photo 3_zpsa1dff89b.jpg

ذرائع کا کہنا ہے امریکی دبائو کے باوجود دونوں ملک کسی مثبت نتیجے پر جلد پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں