گارمنٹس فیکٹری میں پراسرار واقعہ 10 سے زائد افراد بے ہوش
فوری طور پر فیکٹری میں کام کرنے والے 12 ملازمین کے بے ہوش ہونے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے، پولیس
نیو کراچی صنعتی ایریا میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں پراسرار واقعے میں 10 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے. تمام افراد کو قریب ہی واقعے نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے ، فوری طور پر بے ہوشی کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6 بی میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں پراسرار واقعے میں 10 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 3 منزلہ گارمنٹس فیکٹری کی پہلی منزل پر کام کرنے والے ملازمین کی حالت اچانک غیر ہوگئی جنہیں بے ہوشی کی حالت میں گودھرا اور بشیر چوک پر قائم 2 نجی اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بے ہوش ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واقعے کے حوالے سے نیو کراچی صنعتی ایریا ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کو بھی آگاہ کیا گیا، مذکورہ عمارت کو سلمان نامی شخص نے کرائے پر حاصل کر کے گارمنٹس فیکٹری بنائی ہے تاہم فوری طور پر فیکٹری میں کام کرنے والے 12 ملازمین کے بے ہوش ہونے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے کیوں کہ وہاں نہ ہی کسی قسم کی گیس کا اخراج ہوا اور نہ ہی کوئی اسپرے کیا گیا تھا۔