13 نکاتی ایجنڈا پر مبنی وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

برآمدی سیکٹر کے لیے گیس، آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظر ثانی اور افغانستان سے ٹرانٹ ٹریڈ میں توسیع ایجنڈا میں شامل


ویب ڈیسک November 09, 2021
برآمدی سیکٹر کے لیے گیس، آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظر ثانی اور افغانستان سے ٹرانٹ ٹریڈ میں توسیع ایجنڈا میں شامل (فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ پی ٹی ڈی سی کی پراپرٹیز کو متعلقہ صوبوں کے حوالے کرنے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں پی ٹی ڈی سی کی اراضی پرائیویٹ سیکٹر کو لیز پر دینے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں افغانستان کے ساتھ ٹرانٹ ٹریڈ معاہدے میں توسیع کی منظوری دے جائے گی۔ کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021ء کی بھی منظوری دے گی۔

برآمدی سیکٹر کے لیے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع، ٹیکس قانون میں تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء، ایکسپورٹ پروسسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی، سیکیورٹیز اینڈ فیوچر مارکیٹ بل 2021ء کی بھی منظوری دے گی۔

کابینہ بجلی پر چلنے والے پنکھوں کو پی ایس کیو ایس کی لسٹ میں ڈالنے کی تجویز پر غور کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں