شعیب ملک نے آسٹریلیا کیخلاف گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ظاہر کردیا

دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، اس لیے سخت مقابلے کا امکان ہے، آل راؤنڈر


Sports Reporter November 09, 2021
دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، اس لیے سخت مقابلے کا امکان ہے، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شعیب ملک نے آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ظاہر کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2010سیمی فائنل میں پاکستان کے جیتی بازی ہار جانے کے سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ تلخ یادیں ضرور ستائیں گی مگر یہ فتح کیلیے حوصلے کا محرک بھی بنتی ہے،دونوں ٹیمیں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں، اس لیے سخت مقابلے کا امکان ہے،اگر اضافی دباؤ لینے کے بجائے اسے بھی ایک عام میچ کے طور پر لیتے ہوئے صلاحیتوں کا بہترین اظہار کریں تو جیت سکتے ہیں،سیمی فائنل سے قبل آرام اور اچھی پلاننگ کا موقع مل جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کررہا تھا کہ ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہوا، اپنا نام نہ دیکھ کر تکلیف بھی ہوئی لیکن میدان میں ایکشن دکھانے کا موقع تھا۔ اس لیے مایوسی کا شکار نہیں ہوا،پاکستان واپس آکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کیا اور خوش قسمتی سے منتخب بھی ہوگیا، اب اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں،میں ہمیشہ میدان میں اترنا اور ملک کیلیے پرفارم کرنا پسند کرتا ہوں، اس کا ورلڈکپ میں موقع بھی مل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |