نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق
آگ لکڑی کے بنے ہوئے کلاس روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
افریقی ملک نائیجر کے شہر مراڈی میں پرائمری اسکول میں آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 25 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے سے مرنے والوں میں 5 سے 6 سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آگ لکڑی کے بنے ہوئے کلاس روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں اسکول میں افراتفری پھیل گئی اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجر میں رواں سال کے آغاز میں بھی کلاس روم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔