وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کے گلے شکوے

فضل الرحمن کو نوازشریف نے پانی پیش کرکے ٹھنڈا کیا، شکوے دور کرنے کی یقین دہانی


آن لائن February 06, 2014
اختلاف جمہوریت کا حسن ہے،ن لیگ پالیسی بنانے کی اتھارٹی رکھتی ہے،ترجمان جے یو آئی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نوازشریف سے آزاد کشمیر کے دورے کے دوران چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانافضل الرحمن نے کھل کر گلے شکوے کیے۔

باوثوق ذرائع نے آن لائن نے بتایاکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانافضل الرحمن ایک ہی ہیلی کاپٹر میں دورے پر گئے۔

 photo 13_zps8f087670.jpg

دوران سفر مولانافضل الرحمن نے سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ملاقات کیلیے وقت نہ دینے، مذاکراتی ٹیم کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے، 2وزرا کے حلف اٹھانے کے باوجود محکمے نہ دینے پر وزیراعظم نوازشریف سے گلے شکوے کیے جنھیں وزیراعظم نے تحمل سے سنااور جب مولانافضل الرحمن اپنی بات مکمل کرچکے تو وزیراعظم نوازشریف نے انھیں پانی پیش کرکے ٹھنڈا کیا اور کہاکہ جے یو آئی (ف) اہم اتحادی جماعت ہے تمام گلے شکوے دور کریںگے جس پر مولانافضل الرحمن مسکرا دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔