ملکی تاریخ میں پہلی بار سکھ لڑکی سینیئر ریسرچ آفیسر تعینات

ہرسمرن کور دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم میں بطور سینیئر ریسرچ آفیسر سکھ مت پر تحقیق کریں گی

ہرسمرن کور نے سیالکوٹ یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں گولڈ میڈل حاصل کیا فوٹو: فائل

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی ہرسمرن کور کو دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم میں بطور سینیئر ریسرچ آفیسر سکھ ازم تعینات کیا گیا ہے اور سکھ ازم پرتحقیق کریں گی۔


ہرسمرن کور کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ،ان کے والد اور دادا فٹ بال بنانے کی فیکٹری چلاتے ہیں۔ ہرسمرن کور نے سیالکوٹ یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور اس سال ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد تحقیق کے شعبے سے منسلک ہوئی ہیں۔

ہرسمرن کور کے بھائی سردارکرن ویرنے ایکسپریس کوبتایا کہ ان کی رہائش سیالکوٹ میں واقع گوردوارہ بابے دی بیر کے قریب ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ سکھ قوم کی بیٹی نے ناصرف بائیو کیمسٹری میں گولڈمیڈل حاصل کیا بلکہ اب سکھ ازم پر تحقیق بھی کرے گی۔ ہرسمرن کور پوری قوم کی بیٹی ہے ،اس کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزاررہی ہیں۔
Load Next Story