احساس راشن رعایت پورٹل مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلیے کھول دیا گیا
2 کروڑ مستحق گھرانے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت حاصل کرسکیں گے، معاون خصوصی برائے تخفیف غربت
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نے اسلام آباد میں ایک کریانہ دکاندار کی احساس رجسٹریشن پورٹل پر درخواست خود درج کروائی، اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل ( ehsaasrashan.pass.gov.pk ) پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں، فی گھرانہ ایک ہی درخواست جمع ہوگی، ہر گھرانہ اندراج کے لیے گھر کے ایک فرد کو چنے گا، درخواست گزار گھرانے یقینی بنائیں کہ موبائل سم گھرانے کے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اہل ٹھہرائے جانے کی صورت میں صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا، رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے، 2 کروڑ مستحق گھرانے آٹا، خوردنی تیل اور دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کریانہ دکاندار بھی راشن رعایت پروگرام میں شریک ہونے کے لیے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کے لئے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے، جن کریانہ دکانداروں کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں، وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ میں اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے، حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کیلیے خصوصی پیکیج اور پرکشش کمیشن دیا جائے گا، ہر سہ ماہی میں کریانہ دکانداروں کو گاڑیاں، موٹرسائیکل، موبائل فون اور دیگر انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جائیں گے۔