کراچی انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ سائنس گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان

امتحانات میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 91.51 فیصد رہا


Staff Reporter November 09, 2021
انٹر کے امتحانات میں 24 ہزار 170 امیدواروں میں سے 22 ہزار 119 امیدوار کامیاب ہوئے فوٹو: فائل

 

بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت بارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیئرمین کراچی بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 24 ہزار 376 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 22 ہزار 119 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 91.51 فیصد رہا۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ امتحانات میں 3 ہزار 80 امیدوار اے ون گریڈ، 2 ہزار 123 اے گریڈ، 2 ہزار 825 بی گریڈ، 4 ہزار 36 سی گریڈ، 6 ہزار 605 ڈی گریڈ اور 3 ہزار 450 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں