آصف علی آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار

آصف علی سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے


Sports Reporter November 09, 2021
آصف علی نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیاتھا، فوٹو: فائل

پاکستان کے جارحانہ بیٹسمین آصف علی ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کے پلئیڑ اف دی منتھ بن گئے۔

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں باؤلرز کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بلے باز آصف علی کو کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے فورم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا ہے۔

آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو نامزد کیا تھا اور تینوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر رائے طلب کی تھی۔



سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلئیر آف دی منتھ قرار پائے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آصف علی کے چوکوں اور چھکوں کی برسات کا لطف سوشل میڈیا صارفین بھی اُٹھاتے ہیں۔

آصف علی نے دو اہم میچوں میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا اور افغانستان کے خلاف میچ میں تو ایک اوور میں چار چھکے لگا کر سات گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں