جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے والے افسر کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے کراچی پولیس چیف
ایم پی اے جام اویس کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جا رہا ، عمران یعقوب منہاس
TRIPOLI:
کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار رکن اسمبلی جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو قتل کی ایف آئی آر مقتول کے اہل خانہ کی منشا کے مطابق درج کی گئی ہے، قتل کی تفتیش مکمل پیشہ ورانہ طور پرکی جا رہی ہے، قتل کی تفتیشی کرنے والے انویسٹی گیشن ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی، رکن اسمبلی جام اویس کو پولیس اسٹیشن میں کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جا رہا، جام اویس تھانے کی ایک عام حوالات میں ہی موجود اور زیرحراست ہے۔ پولیس نے دوران پیشی جام اویس کو ہتھکڑی کیوں نہیں لگائی اس پرعدالت نے بھی نوٹس لیا ہے اس حوالے سے انھوں نے پولیس افسرکی ڈانٹ ڈپٹ بھی کی ہے اور اس کے خلاف محکمانہ ایکشن بھی لیا جا رہا ہے۔
عمران یعقوب منہاس کا کہنا تھا کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائم ہے لیکن گزشتہ 2 ماہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی کا رجحان آیا ہے اوراس کی بنیادی وجہ مختلف گینگز کی پکڑ دھکڑ ہے۔ سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز اور ان کے پرزوں کی با آسانی مارکیٹ میں خرید و فروخت کو قانونی ضابطے میں لانا ہوگا تاکہ چوری کے موبائل فون کو کھول کر ان کے پرزے بیچے نہ جاسکیں، اس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے جو دکاندار یہ کاروبار کررہے ان کے پاس بھی ریکارڈ ضرور موجود ہو۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر میں جہاں پولیس کے پاس اپنی عمارتیں موجود ہیں ان عمارتوں کے کچھ کمروں میں ترمیم کرکے ٹریفک سیکشن بنا رہے ہیں جہاں ہمارے پاس جگہ نہیں وہاں کنٹینرز کو عارضی ٹریفک سکیشن میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ جوعملہ وہاں تعینات ہے وہ وہاں منی ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام سرانجام دے سکے اور جو عوام جرمانے ادا کرنے آتے ہیں ان کے ساتھ بھی عزت کے پیش آیا جا سکے۔