بلاول کو زرداری نہیں بھٹو بننے کی ضرورت ہے برطانوی میڈیا
بلاول کو ابھی کئی سال تک سیاست سے دور رہنا چاہیے اور سیاسی میدان میں تجربہ حاصل کرنا چاہیے،برطانوی میڈیا
لاہور:
برطانوی میڈیا نے پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے والد آصف زرداری کی بجائے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلیں، انھیں زرداری نہیں بھٹو بننے کی ضرورت ہے۔
بلاول کی قدر صرف اسی صورت میں ہوگی جب وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو والی پیپلزپارٹی کو دوبارہ منظم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، بلاول کو ابھی کئی سال تک سیاست سے دور رہنا چاہیے اور سیاسی میدان میں تجربہ حاصل کرنا چاہیے، اپنے والد کی نگرانی سے نکلنا ان کیلیے بڑی آزمائش ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے بلاول پچیس سال کے ہونے والے ہیں، اب انھیں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی قانونی طور پر اجازت بھی ہوگی۔