اداکارہ انجلینا جولی سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی رشتے دار نکلیں

انجلینا جولی اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن بھی ایک دوسرے کی رشتے دار ہیں


INP February 06, 2014
انجلینا جولی اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن بھی ایک دوسرے کی رشتے دار ہیں. فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کے رشتے دار نکلے۔

یہی نہیں بریڈ کی اہلیہ انجلینا جولی اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن بھی ایک دوسرے کی رشتے دار ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون مزاحیہ اداکارکے ال مرے کے عزیز ہیں۔برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم اور ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ دور کے رشتے دار ہیں۔ ملکہ کی بہو اور شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا اور پاپ کوئین میڈونا بھی آپس میں رشتہ دار ہیں ۔ امریکی صدر براک اوباما اور ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کا سلسلہ دس نسلیں پہلے آپس میں جا ملتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ بریڈ کی اہلیہ انجلینا جولی اور سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن بھی نو نسلیں پہلے آپس میں رشتے دار تھیں۔ ہالی وڈ اداکارہ گلین کلوز اور بروک شیلڈز کا سلسلہ چار نسلیں پہلے آپس ملتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔