عمران ٹیم کا حصہ ہوتے تو مذاکرات کو کامیاب کراسکتے تھے خورشید شاہ
طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلیے پختہ عزم اور ارادے کی ضرورت ہے ۔اپوزیشن لیڈر
لاہور:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلیے پختہ عزم اور ارادے کی ضرورت ہے ۔
عمران خان اگر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوتے تو وہ آسانی سے مذاکرات کو کامیاب کراسکتے تھے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں دی گئی فہرست سے دو ممبران کا شمولیت سے انکار شروع میں ہی سیٹ بیک ہے سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا ثبوت دے رہی ہیں حکومت کو اس سے فائدہ لینا چاہیے، منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب کرانے کیلیے پختہ ارادے کی ضرورت ہے ۔علاوہ ازیں خورشید شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی ۔