ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

ڈیم فنڈز کے 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور ماہانہ منافع بھی آرہا ہے، ثاقب نثار


محمد ہارون November 09, 2021
ڈیم فنڈز کے 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور ماہانہ منافع بھی آرہا ہے، ثاقب نثار (فوٹو: فائل)

سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں اور میری ٹیم اس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی اسکول میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ننھے بچوں نے یوم اقبال کے حوالے سے تقرری مقابلوں میں حصہ لیا اور علامہ اقبال کو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈز کے 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اور ماہانہ منافع بھی آرہا ہے، ڈیم کی تعمیر ایک طویل پراسس ہے جس میں وقت درکار ہے، چیئرمین واپڈا اس حوالے سے ہر ماہ رپورٹ بھجواتے ہیں، ڈیم فنڈز کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے میر ی ٹیم اور میں خود بھی نگرانی کر رہا ہوں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہیے۔ دریں اثنا تقریب کے اختتام پر جسٹس (ر) ثاقب نثار نے طلباء میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |