سلمان نے کترینہ کی شادی کیلیے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی

کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے


ویب ڈیسک November 09, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے

بالی ووڈ کے ٹائیگر سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم 'ٹائیگر تھری' کی شوٹنگ روک دی۔

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم 'ٹائیگر تھری' کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کرینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی پر منگنی کرلی

دوسری جانب سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'ٹائیگر تھری' اور 'پٹھان' کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی کیوں کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد شوٹنگ کے بجائے اپنا سارا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے سلمان خان فلم 'پٹھان' جب کہ شاہ رخ خان 'ٹائیگر تھری' میں مختصر کردار اد کریں گے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم 'اینتم' کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |