
ابوظہبی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
New Zealand are in the final of the #T20WorldCup 2021 🎉#ENGvNZ | https://t.co/zBjgVLo3T5 pic.twitter.com/FPGC6bK2U7
— ICC (@ICC) November 10, 2021
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن کپٹل صرف 4 اور کپتان کین ولیمسن 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تاہم ڈیرل مچل اور ڈیوڈ کونوے نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم کونوے 46 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
آل راؤنڈر جمی نیشم نے 11 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ مزید دلچسپ بنادیا تاہم ڈیرل مچل آخر تک وکٹ پر موجود رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ ڈیرل مچل 48 گیندوں پر 73 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
NEW ZEALAND HAVE DONE IT!
— Test Match Special (@bbctms) November 10, 2021
A magnificent knock from Daryl Mitchell earns them a five-wicket win and a place in the final!
💻 https://t.co/tyqMYgvx99
📱 @BBCSounds#bbccricket #T20WorldCup pic.twitter.com/IP3Nf7Pj7a
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لونگ اسٹون نے 2،2 وکٹیں جب کہ عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور جوز بٹلر ٹیم کو بڑا آغاز فراہم نہ کرسکے، پہلی وکٹ 37 رنز پر گری، بیرسٹو 13 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بٹلر بھی 29 رنز ہی بناسکے۔
A crucial knock in a crucial match from Moeen Ali 🏏#T20WorldCup | #ENGvNZ | https://t.co/zXAsuGVcjZ pic.twitter.com/IdM7eUVuVx
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 10, 2021
معین علی نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ آگے بڑھایا، ملان 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے اور لیام لیونگ اسٹون بھی 17 رنز ہی بناسکے لیکن معین علی وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 51 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹم ساؤٹھی، ایڈم ملنے، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔