ملالہ یوسف زئی کے شوہر کون ہیں

عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں


ویب ڈیسک November 10, 2021
ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی فوٹوٹوئٹر

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک سے سادہ سی تقریب میں اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ملالہ نے یہ سرپرائز گزشتہ روز کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں شادی کا اعلان کرکے دیا۔ انہوں نے اپنے نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے برمنگھم میں اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں عصر کے ساتھ شادی کرلی ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے اور لوگ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ملالہ کے خوابوں کے شہزادے آخر ہیں کون۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں۔

انہوں نے لاہور کے ایچی سن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے تعلیم حاصل کی۔ عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے بھی منسلک رہے جن کے لیے انہوں نے ''پلیئر ڈیوپلمنٹ'' پروگرام تیار کیا۔



عصر ملک سوا سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینجر کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے اور جلد ہی اپنی قابلیت کی بنا پر ترقی حاصل کرکے جنرل مینجر بن گئے۔



مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی جو دوستی میں بدل گئی۔ عصر ملک لاہور کی پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کا نکاح منگل کے روز برمنگھم میں ہوا تاہم رخصتی دونوں کے خاندانوں کی مرضی سے بعد میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں