سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کا نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

اگر نیا قانون نہیں لائیں گے تو پرانے قانون پر ہی حلقہ بندیاں کردیں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 10, 2021
چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے نئے قانون کی تیاری کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ پہلے سندھ حکومت کا موقف تھا کہ مردم شماری کے نتائج کی اشاعت کا مسئلہ ہے، مردم شماری کے نتائج کی اشاعت ہوئے بھی 6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے۔

سندھ حکومت نے نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے، آپ نے ایک ماہ میں کیا کیا؟ کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں، اگر آپ نیا قانون نہیں لائیں گے تو پرانے قانون پر ہی حلقہ بندیاں کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |