شاممسجد پر بیرل بموں سے حملہ 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

برطانیہ میں شامی آبزرویٹر فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے دوران ضلح مساکان ہنانو میں ایک مسجد پر بم پھینکے گئے۔


News Agencies/AFP February 06, 2014
برطانیہ میں شامی آبزرویٹر فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے دوران ضلح مساکان ہنانو میں ایک مسجد پر بم پھینکے گئے۔فوٹو:اے ایف پی

شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج کے بیرل بموں سے حملوں میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ میں شامی آبزرویٹر فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے دوران ضلح مساکان ہنانو میں ایک مسجد پر بم پھینکے گئے۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بشارالاسد کے حامی فوجیوں کی طرف سے بیرل بموں کے استعمال کی مذمت کی اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ'یہ ایک ایسی حکومت کا حالیہ وحشیانہ اقدام ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ٹارچر کیا، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور ضرورت مند لوگوں تک خوراک کی رسد بند کرکے ساری برادریوں کو بھوکا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔