اسلام آباد کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات میں 69 کلوگرام چرس، 39 کلوگرام افیون، 3 کلوگرام ہیروئن اور 250 گرام آئس شامل ہے، حکام

منشیات میں 69 کلوگرام چرس، 39 کلوگرام افیون، 3 کلوگرام ہیروئن اور 250 گرام آئس شامل ہے، حکام۔ فوٹو:فائل

اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف نارتھ ریجن نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے اطلاع ملنے پر اے این ایف نارتھ ریجن راولپنڈی کی ٹیم نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں کو روک کرچیک کیا تو مجموعی طور پر 112 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، جس میں 69 کلوگرام سے زائد چرس، 39 کلوگرام سے زائد افیون، 3 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 250 گرام آئس شامل ہے۔ دونوں گاڑیوں میں سوار پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔

 
Load Next Story