نور مقدم قتل کیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے بولنا شروع کر دیا۔


ویب ڈیسک November 10, 2021
دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے بولنا شروع کر دیا۔

عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران بولنے پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرے سے نکال دیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی تو مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت گرفتار ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ان میں ضمانت پر رہا ظاہر جعفر کی والدہ ملزمہ عصمت آدم جی اور تھراپی ورکس کے ملازمین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کیس؛ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو ڈنڈا ڈولی کرکے عدالت سے نکال دیا

جج نے استفسار کیا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل کدھر ہیں؟ جس پر وکیل بابر حیات سمور نے جواب دیا کہ شاہ خاور سپریم کورٹ مصروف ہیں آپ کارروائی شروع کر دیں۔

دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے بولنا شروع کر دیا۔ فاضل جج نے حکم دیا کہ ملزم کمرہ عدالت سے باہر چلا جائے۔ عدالتی حکم پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو وارننگ جاری

نیشنل فرانزک کرائم ایجنسی انچارج محمد عمران کے بیان پر جرح کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔