’’کرکٹ صرف کھیل ہے جنگ نہیں‘‘ بشریٰ انصاری کا بھارتیوں کو پیغام

ہیلو انڈیا براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں، بشریٰ انصاری

ہیلو انڈیا براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں ، بشریٰ انصاری فوٹوفائل

اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ صرف کھیل ہے کوئی جنگ نہیں۔

گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو پیغام دیا ''ہیلو انڈیا براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں۔ یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کوئی روبوٹ نہیں۔ لہذا مہربانی کرکے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں''۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نا دکھانے پر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی شائقین اپنی ہی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Load Next Story