بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

عشایئے میں شہباز شریف سمیت حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی شریک ہوں گے


ویب ڈیسک November 10, 2021
بلاول بھٹو زرداری موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سینیٹ کے بینکوئیٹ ہال میں ہوگا، عشائیے میں اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے، جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن اراکین سے موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں